❮
❯
حدیث نمبر: 20877
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ: كَانَ عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فَسُئِلَ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ، فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا، فَبَعَثَ مَرْوَانُ بَعْضَ حَرَسِهِ إِلَى بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ، فَقَالَ: حَدَّثَتْنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا مَسَّ الرَّجُلُ فَرْجَهُ بِيَدِهِ فَلَا يُصَلِّي حَتَّى يَتَوَضَّأَ» ، فَرَجَعَ فَقَالَ: قَالَتْ: نَعَمْ فَكَانَ أَبِي بَعْدُ يَقُولُ: مَنْ مَسَّ رُفْغَهُ أَوْ أُنْثَيَيْهِ فَلْيَتَوَضَّأْ
ترجمہ

عروہ بیان کرتے ہیں کہ وہ مروان بن حکم کے پاس تھے کہ ان سے عضو تناسل چھونے کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا، چنانچہ مروان نے اپنے کسی پہرے دار کو بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کی طرف بھیجا اور (مروان نے) کہا: انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے ہاتھ سے اپنی شرمگاہ چھوئے تو وہ نماز نہ پڑھے یہاں تک کہ وضو کر لے۔“ وہ (پہرے دار) واپس آیا اور کہا: انہوں نے کہا: ہاں۔ ہشام کہتے ہیں: اس کے بعد میرے والد (عروہ) کہا کرتے تھے: جو اپنی ران کا جوڑ یا فوطے چھوئے وہ وضو کر لے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20877
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 199، حدیث 507