حدیث نمبر: 2086
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حُمْرَانَ الْحَنَفِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَمٍّ، لَهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ عَلِّمْنِي فِي الْإِسْلَامِ شَيْئًا يَنْفَعُنِي قَالَ: «لَا تَغْضَبْ» فَأَعَدْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَزِدْنِي عَلَى ذَلِكَ
ترجمہ

سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ اپنے ایک چچا زاد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے اسلام کے بارے میں کوئی ایسی چیز سکھائیے جو مجھے فائدہ دے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”غصہ نہ کرو۔“ میں نے سوال دہرایا تو آپ ﷺ نے اس سے زیادہ کچھ نہ فرمایا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 2086
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 262، حدیث 2099