المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أميمة بنت رقيقة التيمية باب: سیدہ امیمہ بنت رقیقہ تیمیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20843
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ، قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسَاءٍ فَقَالَ: «تُبَايِعْنَ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكْنَ بِاللهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقْنَ، وَلَا تَزْنِينَ» الْآيَةُ ثُمَّ قَالَ: «فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ» قُلْنَا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ بَايِعْنَا، قَالَ: «لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ مِنْكُنَّ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ»ترجمہ
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں کچھ عورتوں کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس بات پر بیعت کرو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گی، چوری نہیں کرو گی، زنا نہیں کرو گی“ - مکمل آیت کے مطابق - پھر فرمایا: ”جس قدر تم طاقت اور استطاعت رکھو۔“ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہم پر ہم سے بھی زیادہ مہربان ہیں، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم سے بیعت لیجیے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، تم میں سے سو عورتوں سے میری بات ایسی ہی ہے جیسے ایک عورت سے۔“