المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أميمة بنت رقيقة التيمية باب: سیدہ امیمہ بنت رقیقہ تیمیہ رضی اللہ عنہا
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، ح وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَا: ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ، قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ نُبَايِعُهُ، فَقُلْنَ: نُبَايِعُكَ يَا رَسُولَ اللهِ عَلَى أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللهِ شَيْئًا، وَلَا نَسْرِقَ، وَلَا نَزْنِي، وَلَا نَقْتُلَ أَوْلَادَنَا، وَلَا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيَهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلَا نَعْصِيَكَ فِي مَعْرُوفٍ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ» فَقُلْنَ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا، هَلُمَّ فَلْنُبايِعُكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ أَوْ مِثْلُ قُولِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ»سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں کچھ عورتوں کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بیعت کرنے کے لیے حاضر ہوئی، ان عورتوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم آپ سے اس بات پر بیعت کرتی ہیں کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی، اپنے ہاتھوں اور پیروں کے درمیان کوئی بہتان گھڑ کر نہیں لائیں گی (یعنی کسی اور کا بچہ اپنے شوہر سے منسوب نہیں کریں گی)، اور کسی نیک بات میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس قدر تم طاقت اور استطاعت رکھو۔“ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہم پر ہم سے بھی زیادہ مہربان ہیں، آئیے یا رسول اللہ! ہم آپ سے بیعت کریں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، میری سو عورتوں سے بات ایسی ہی ہے جیسے ایک عورت سے، یا ایک عورت سے بات جیسی۔“