المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
المهاجر الأنصاري، عن أسماء بنت يزيد باب: مہاجر انصاری کی سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20833
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْمُهَاجِرِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يُحَدِّثُ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ - وَكَانَتْ مَوْلَاتَهُ - أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَقْتُلُنَّ أَوْلَادَكُنَّ سِرًّا، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ الْغِيلَ لَيُدْرِكُ الْفَارِسَ عَلَى ظَهْرِ فَرَسِهِ حَتَّى يَصْرَعُهُ»ترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے - وہ مہاجر انصاری کے والد کی آزاد کردہ باندی تھیں - کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اپنی اولاد کو چپکے سے قتل نہ کرو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! غیلہ (یعنی دودھ پلانے والی عورت کا حاملہ ہو جانا) سوار کو گھوڑے کی پیٹھ پر بھی جا لیتا ہے یہاں تک کہ اسے گرا دیتا ہے۔“