المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو طاهر الكوفي، عن شهر بن حوشب باب: ابوطاہر کوفی کی شہر بن حوشب سے روایات
حدیث نمبر: 20831
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ حَمَّادٍ الْبَرْبَرِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي طَاهِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ يَزِيدَ، «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُوُفِّيَ وَدِرْعُهُ الَّتِي يُقَاتِلُ فِيهَا مَرْهُونَةٌ بِوَسْقٍ مِنْ شَعِيرٍ عِنْدَ رَجُلٍ يَهُودِيٍّ أَخَذَهُ طَعَامًا لِأَهْلِهِ»ترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اس حال میں فوت ہوئے کہ آپ ﷺ کی جنگی زرہ ایک یہودی شخص کے پاس ایک وَسق جَو کے بدلے گروی رکھی ہوئی تھی جو آپ ﷺ نے اپنے گھر والوں کے لیے کھانے کی خاطر لیا تھا۔