المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عروة بن الزبير، عن أسماء بنت عميس باب: عروہ بن زبیر کی سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20741
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا فَلَمْ تُصَلِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سُبْحَانَ اللهِ، هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ، لِتَجْلِسَ فِي مِرْكَنٍ، فَإِذَا رَأَتْ صَفَارَةً فَوْقَ الْمَاءِ فَلْتَغْتَسِلْ لِلظُّهْرِ وَالْعَصْرِ غُسْلًا وَاحِدًا، وَتَغْتَسِلْ لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ غُسْلًا، ثُمَّ تَوَضَّأْ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ»ترجمہ
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! فاطمہ بنت ابی حبیش کو فلاں فلاں وقت سے استحاضہ (بے قاعدہ خون) آ رہا ہے اور وہ نماز نہیں پڑھ سکیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سبحان اللہ! یہ شیطان کی طرف سے ہے، وہ ایک ٹب میں بیٹھ جائے، جب وہ پانی کے اوپر زردی دیکھے تو ظہر اور عصر کے لیے ایک غسل کرے، اور مغرب اور عشاء کے لیے ایک غسل کرے، اور اس کے درمیان وضو کرتی رہے۔“