المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
هشام بن عروة، عن فاطمة باب باب: ہشام بن عروہ کی فاطمہ سے روایات — باب
حدیث نمبر: 20677
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ جَاءَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا أَنْكَحْنا جُوَيْرِيَةً لَنَا، وَكَانَتْ مَرِيضَةً فَتَمَزَّقَ شَعْرُ رَأْسِهَا أَفَنَصِلُهَا؟ فَقَالَ: «لَعَنَ اللهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ»ترجمہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انصار کی ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم نے اپنی ایک لڑکی کی شادی کی ہے، وہ بیمار ہو گئی جس سے اس کے سر کے بال گر گئے، تو کیا ہم اس میں مصنوعی بال جوڑ دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی پر لعنت کرے۔“