المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله مولى أسماء، عن أسماء باب: عبداللہ، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 20634
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ يُحَدِّثُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَوْلًى لِأَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَسْمَاءَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِلنِّسَاءِ عَلَى الْمِنْبَرِ: «مَنْ كَانَتْ مِنْكُنَّ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا تَرْفَعْ رَأْسَهَا حَتَّى يَرْفَعَ الرِّجَالُ رُءُوسَهُمْ» قَالَتْ: «لِأَنَّهُ كَانَتْ بَيْنَهُمْ حَادَّةٌ فَيَلْبَسُونَ ثِيَابًا تَقْصُرُ عَنْهُمْ فَتَبْدُو عَوْرَاتُهُمْ»ترجمہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر عورتوں سے یہ فرماتے سنا: ”تم میں سے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہے وہ اپنا سر اس وقت تک نہ اٹھائے جب تک مرد اپنے سر نہ اٹھا لیں۔“ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”کیونکہ ان دنوں لوگوں میں تنگی تھی، تو وہ ایسے کپڑے پہنتے جو ان کے لیے چھوٹے ہوتے، جس سے ان کی شرمگاہیں ظاہر ہو جاتیں۔“