حدیث نمبر: 20557
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: بَلَغَ صَفِيَّةَ أَنَّ حَفْصَةَ، قَالَتْ: بِنْتُ يَهُودِيٍّ، فَبَكَتْ فَدَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ تَبْكِي، فَقَالَ: «مَا شَأْنُكِ؟» ، قَالَتْ: قَالَتْ لِي حَفْصَةُ أَنِّي بِنْتُ يَهُودِيٍّ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِنَّكِ ابْنَةُ نَبِيٍّ، وَإِنَّ عَمَّكِ لِنَبِيٌّ، وَإِنَّكِ تَحْتَ نَبِيٍّ فَبِمَ تَفْخَرُ عَلَيْكِ؟» ، ثُمَّ قَالَ: «اتَّقِي اللهَ يَا حَفْصَةُ»
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو معلوم ہوا کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا ہے: یہودی کی بیٹی، تو وہ رونے لگیں، نبی کریم ﷺ ان کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ رو رہی تھیں، آپ ﷺ نے پوچھا: ”تمہیں کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کیا: حفصہ نے مجھ سے کہا ہے کہ میں یہودی کی بیٹی ہوں، تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم ایک نبی کی بیٹی ہو، تمہارے چچا بھی نبی ہیں، اور تم ایک نبی کے نکاح میں ہو، تو وہ تم پر کس بات کا فخر کر سکتی ہے؟“ پھر فرمایا: ”حفصہ! اللہ سے ڈرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20557
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 70، حدیث 186