المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حصين بن عبد الرحمن، عن جابر بن سمرة باب: حصین بن عبدالرحمن کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2055
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلُّوَيْهِ الْقَطَّانُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ لَنْ يَمْضِيَ وَلَنْ يَنْقَضِيَ حَتَّى يَنْقَضِيَ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً» ثُمَّ تَكَلَّمَ بِشَيْءٍ لَمْ أَفْهَمْهُ، قُلْتُ لِأَبِي: مَا الَّذِي قَالَ؟ قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ معاملہ اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک بارہ خلفاء نہ گزر جائیں“، پھر آپ ﷺ نے کچھ ایسی بات فرمائی جو میں سمجھ نہ سکا، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: آپ ﷺ نے کیا فرمایا؟ انہوں نے بتایا: آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“