حدیث نمبر: 2054
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ثنا خَالِدٌ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَقُومُ مِنْ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» ثُمَّ تَكَلَّمَ بِشَيْءٍ لَمْ أَسْمَعْهُ فَسَأَلْتُ الْقَوْمَ وَسَأَلْتُ أَبِي مَا قَالَ؟ وَكَانَ أَقْرَبَ إِلَيْهِ مِنِّي، فَقَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»
ترجمہ

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ امیر برسرِ اقتدار آئیں گے“، پھر آپ ﷺ نے کچھ ایسی بات فرمائی جو میں نے نہ سنی، تو میں نے لوگوں سے پوچھا اور اپنے والد سے بھی پوچھا کہ آپ ﷺ نے کیا فرمایا، کیونکہ وہ مجھ سے زیادہ آپ ﷺ کے قریب تھے، تو انہوں نے بتایا: آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 2054
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 255، حدیث 2067