المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
جويرية بنت الحارث بن أبي ضرار بن الحارث بن عائذ بن مالك بن المصطلق من خزاعة، واسم المصطلق خزيمة باب: سیدہ جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار بن حارث بن عائذ بن مالک بن مصطلق، خزاعہ سے، رضی اللہ عنہا (مصطلق کا نام خزیمہ تھا)
حدیث نمبر: 20526
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَتْ جُوَيْرِيَةُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَزْوَاجَكَ يَفْخَرْنَ عَلِيَّ وَيَقُلْنَ: لَمْ يَتَزَوَّجْكِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَوَلَمْ أُعْظِمْ صَدَاقَكِ، أَلَمْ أَعْتِقْ أَرْبَعِينَ مِنْ قَوْمَكِ»ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: آپ ﷺ کی ازواج مجھ پر فخر کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے تم سے نکاح نہیں کیا (بلکہ تم لونڈی تھیں)، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں نے تمہارا مہر بڑا نہیں کیا؟ کیا میں نے تمہاری قوم کے چالیس لوگوں کو آزاد نہیں کیا؟“