المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
حدمر مولى زينب، عن زينب باب: حدمر، سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، کی ان سے روایات
حدیث نمبر: 20516
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا حَسَّانُ بْنُ مُوسَى، وَسُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، قَالُوا: أَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، قَالَتْ: سَأَلْتُ امْرَأَةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنَّهَا مُسْتَحَاضَةٌ، فَقَالَ: «تَجْلِسُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُؤَخِّرُ الظُّهْرَ، وَتُعَجِّلُ الْعَصْرَ، وَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ، وَتُعَجِّلُ الْعِشَاءَ وَتُصَلِّيهِمَا، وَتَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ»ترجمہ
سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کی ایک زوجہ کے بارے میں سوال کیا، اور بتایا کہ وہ مستحاضہ ہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنے حیض کے ایام میں رکی رہے، پھر غسل کرے اور ظہر مؤخر اور عصر جلدی کرے اور غسل کر کے نماز پڑھے، اور مغرب مؤخر اور عشاء جلدی کر کے دونوں کو پڑھے، اور فجر کے لیے غسل کرے۔“