المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم حبيبة بنت أبي سفيان، عن زينب باب: سیدہ ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا کی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20509
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ حَبِيبَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، قَالَتْ: اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَوْمِهِ فَزِعًا فَقَالَ: «وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ» وَحَلَّقَ بِأَصْبُعَيْهِ الْإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ»ترجمہ
سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نیند سے گھبرا کر بیدار ہوئے اور فرمایا: ”عربوں کے لیے اس شر سے ہلاکت ہے جو قریب آ گیا ہے، آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں سے اتنا کھول دیا گیا ہے“ اور اپنے انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی سے حلقہ بنایا، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم اس حال میں ہلاک ہو جائیں گے کہ ہم میں نیک لوگ بھی ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، جب گندگی زیادہ ہو جائے گی۔“