حدیث نمبر: 20506
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: «وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ» وَحَلَّقَ إِبْهَامَهُ وَالَّتِي تَلِيهَا، قَالَتْ: فَقُلْتُ: أَيْ رَسُولَ اللهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ» لَمْ يَذْكُرْ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ فِي الْإِسْنَادِ أُمَّ حَبِيبَةَ
ترجمہ

سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس اس حال میں تشریف لائے کہ آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”عربوں کے لیے اس شر سے ہلاکت ہے جو قریب آ گیا ہے، آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں سے اتنا کھول دیا گیا ہے“ اور آپ ﷺ نے اپنے انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی کو حلقہ بنایا، وہ کہتی ہیں: تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم اس حال میں ہلاک ہو جائیں گے کہ ہم میں نیک لوگ بھی ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، جب گندگی زیادہ ہو جائے گی۔“
عبدالرزاق نے معمر سے روایت کرتے ہوئے سند میں ام حبیبہ کا ذکر نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20506
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 51، حدیث 135