المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
النضر بن صالح، عن جابر بن سمرة باب: نضر بن صالح کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2047
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ: «لَا تَبْرَحُونَ بِخَيْرٍ مَا قَامَ عَلَيْكُمِ اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» ، قُلْتُ لِأَبِي: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ آنِفًا كَذَلِكَ؟ قَالَ أَبِي: قَدْ قَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ تھا اور رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس وقت تک بھلائی میں رہو گے جب تک تم پر بارہ امیر قائم رہیں۔“ میں نے اپنے والد سے پوچھا: کیا میں نے ابھی رسول اللہ ﷺ کو ایسا ہی فرماتے سنا؟ میرے والد نے کہا: آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“