المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسود بن سعيد الهمداني، عن جابر بن سمرة باب: اسود بن سعید ہمدانی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2046
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِقَالٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَا: ثنا زُهَيْرٌ، ثنا زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَزَالُ هَذِهِ الْأُمَّةُ مُسْتَقِيمٌ أَمْرُهَا ظَاهِرَةٌ عَلَى عَدُوِّهَا حَتَّى يَمْضِيَ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ» فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى مَنْزِلِهِ أَتَتْهُ قُرَيْشٌ، قَالُوا: ثُمَّ يَكُونُ مَاذَا؟ قَالَ: «ثُمَّ يَكُونُ الْهَرْجُ»ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ امت ہمیشہ سیدھی راہ پر رہے گی، اپنے دشمن پر غالب رہے گی، یہاں تک کہ ان میں بارہ خلفاء گزر جائیں، وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“ جب آپ ﷺ اپنے گھر واپس تشریف لے گئے تو قریش آپ ﷺ کے پاس آئے اور پوچھا: پھر کیا ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر افراتفری ہوگی۔“