المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
سودة بنت زمعة رضي الله عنها باب: سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20458
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنِ الْهَيْثَمِ، أَوْ أَبِي الْهَيْثَمِ، «شَكَّ أَبُو بَكْرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَّقَ سَوْدَةَ تَطْلِيقَةً، فَجَلَسَتْ فِي طَرِيقِهِ، فَلَمَّا مَرَّ سَأَلَتْهُ الرَّجْعَةَ وَأَنْ تَهَبَ قَسَمَهَا مِنْهُ لِأَيِّ أَزْوَاجِهِ شَاءَ، رَجَاءَ أَنْ تُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ زَوْجَتُهُ، فَرَاجَعَهَا وَقَبِلَ ذَلِكَ»ترجمہ
ہیثم یا ابو الہیثم رحمہ اللہ (یہ شک راوی ابوبکر کو ہے) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سودہ رضی اللہ عنہا کو ایک طلاق دی، تو وہ آپ ﷺ کے راستے میں بیٹھ گئیں، جب آپ ﷺ گزرے تو انہوں نے آپ سے رجوع کی درخواست کی اور یہ کہ اپنی باری جس بیوی کو چاہیں دے دیں، اس امید پر کہ قیامت کے دن آپ ﷺ کی بیوی کی حیثیت سے اٹھائی جائیں، تو آپ ﷺ نے ان سے رجوع فرما لیا اور یہ بات قبول کر لی۔