المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
العالية بنت سبيع، عن ميمونة باب: عالیہ بنت سبیع کی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20427
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: أَعْتَقْتُ جَارِيَةً لِي فَدَخَلَ عَلِيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِعِتْقِهَا، فَقَالَ: «آجَرَكِ اللهُ، أَمَا أَنَّكِ لَوْ أُعْطِيتِهَا أَخْوَالَكِ لَكَانَ أَعْظَمَ لِأَجْرِكِ»ترجمہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا زوجِ نبی کریم ﷺ فرماتی ہیں: میں نے اپنی ایک لونڈی آزاد کی، تو نبی کریم ﷺ میرے پاس تشریف لائے، تو میں نے آپ ﷺ کو اس کی آزادی کے بارے میں بتایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تمہیں اجر دے، اگر تم اسے اپنے ننھیال والوں کو دے دیتیں تو تمہارے لیے اجر میں زیادہ بڑھ کر ہوتا۔“