❮
❯
حدیث نمبر: 20406
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: «وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلًا فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَأَكْفَأَ الْإِنَاءَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى فَرْجِهِ فَغَسَلَهُ، ثُمَّ دَلَّكَ يَدَهُ بِالْأَرْضِ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ الْمَاءَ، ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ» ، قَالَتْ: «فَأَتَيْتُهُ بِثَوْبٍ فَرَمَى بِهِ، وَجَعَلَ يَقُولُ بِالْمَاءِ هَكَذَا، يَنْفُضُ الْمَاءَ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کے لیے غسل کا پانی رکھا تو آپ ﷺ نے غسلِ جنابت کیا، برتن کو اپنے بائیں ہاتھ سے اپنے دائیں ہاتھ پر جھکایا، پھر اپنی ہتھیلیاں دھوئیں، پھر اپنی شرمگاہ پر پانی بہا کر اسے دھویا، پھر اپنا ہاتھ زمین پر مل کر صاف کیا، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور اپنا چہرہ اور بازو دھوئے، پھر اپنے سر پر پانی بہایا، پھر اپنے باقی جسم پر پانی بہایا، پھر ایک طرف ہٹ کر اپنے پاؤں دھوئے۔“ وہ کہتی ہیں: ”تو میں ایک کپڑا لے کر آئی تو آپ ﷺ نے اسے پرے پھینک دیا اور اپنے جسم سے پانی جھاڑنے لگے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20406
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 18، حدیث 35