المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم منبوذ المكية، عن ميمونة باب: ام منبوذ مکیہ کی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20394
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي مَنْبُوذٌ الْمَكِّيُّ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ مَيْمُونَةَ فَدَخَلَ عَلَيْهَا ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ مَا لِي أَرَاكَ شَعِثًا رَأْسُكَ، فَقَالَ: إِنَّ مُرَجِّلَتِي أُمَّ عَمَّارٍ حَائِضٌ، فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ، وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ إِنْ «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِ إِحْدَانَا وَهِيَ حائِضٌ فَيُصَلِّي عَلَيْهَا»ترجمہ
میں میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کے پاس آئے، تو انہوں نے فرمایا: بیٹے! کیا بات ہے، میں تمہارا سر پراگندہ دیکھ رہی ہوں؟ انہوں نے کہا: میری بال سنوارنے والی ام عمار حائضہ ہے۔ انہوں نے فرمایا: بیٹے! حیض کا ہاتھ سے کیا تعلق، جبکہ رسول اللہ ﷺ ہم میں سے کسی کی گود میں سر رکھ دیتے جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہوتی اور اس پر نماز پڑھتے۔