المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله بن شداد بن الهاد، عن ميمونة باب: عبداللہ بن شداد بن ہاد کی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20381
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا نَائِمَةٌ إِلَى جَانِبِهِ، فَإِذَا سَجَدَ أَصَابَ ثَوْبُهُ ثَوْبِي وَأَنَا حَائِضٌ»ترجمہ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نماز پڑھتے جبکہ میں آپ ﷺ کے پہلو میں سوئی ہوتی، تو جب آپ ﷺ سجدہ کرتے تو آپ ﷺ کا کپڑا میرے کپڑے سے لگ جاتا جبکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی۔“