المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ما روى ابن عباس، عن خالته ميمونة باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی
حدیث نمبر: 20337
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِمَيْمُونَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا دَبَغْتُمْ، هَلَّا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا؟» فَقَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ: «إِنَّ دِبَاغَ الْأَدِيمِ طُهُورِهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ رنگی، تم نے اس سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟“ تو انہوں نے عرض کیا: یہ تو مردار ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کھال کی دباغت ہی اس کی پاکی ہے۔“