❮
❯
حدیث نمبر: 20288
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَسْلَمَ، يُقَالُ لَهَا سُبَيْعَةُ كَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ فَتُوُفِّيَ عَنْهَا فَخَطَبَهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ فَأَبَتْ أَنْ تَنْكِحَهُ، فَقَالَ: مَا يَصْلُحُ لَكِ أَنْ تَنْكِحِي حَتَّى تَعْتَدِّي آخِرَ الْأَجَلَيْنِ، فَجَاءَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «انْكِحِي مَنْ شِئْتِ»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قبیلہ اسلم کی ایک عورت جس کا نام سبیعہ تھا، ایک شخص کے نکاح میں تھی، پھر اس کا شوہر فوت ہو گیا، تو ابو السنابل بن بعکک نے اسے نکاح کا پیغام دیا، مگر اس نے اس سے نکاح کرنے سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا: تمہارے لیے یہ جائز نہیں کہ تم نکاح کرو جب تک دونوں مدتوں میں سے آخری مدت پوری نہ کر لو۔ تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس سے چاہو نکاح کر لو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20288
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 410، حدیث 986