المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو جعفر محمد بن علي، عن أم سلمة باب: ابوجعفر محمد بن علی کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20285
حَدَّثَنَا الْخَلَّالُ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللهِ امْرَأَةٌ تُوُفِّيَ زَوْجُهَا أَتَأْذَنُ فِي الْكُحْلِ؟ فَقَالَ: " قَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ إِذَا تُوُفِّيَ زَوْجُهَا أَخَذَتْ بَعْرَةً، فَرَمَتْ بِهَا خَلْفَ ظَهْرِهَا، ثُمَّ قَالَتْ: لَا أَكْتَحِلُ حَتَّى تُحَوَّلَ هَذِهِ الْبَعْرَةُ، وَإِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا "ترجمہ
جعفر بن محمد اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے، کیا آپ اسے سرمہ لگانے کی اجازت دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی عورت جب اس کا شوہر فوت ہو جاتا تو وہ مینگنی اٹھا کر اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیتی، پھر کہتی: میں اس وقت تک سرمہ نہیں لگاؤں گی جب تک یہ مینگنی بدل نہ جائے، حالانکہ عدت صرف چار مہینے دس دن ہے۔“