❮
❯
حدیث نمبر: 20252
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ، ثنا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَدْخُلُ عَلَى أَزْوَاجِهِ كُلَّ غَدَاةٍ فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ، وَكَانَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ عِنْدَهَا عَسَلٌ، فَكُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا أَحَضَرَتْ لَهُ مِنْهُ، فَيَمْكُثُ عِنْدَهَا لِذَلِكَ، وَإِنَّ عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَجَدَتَا مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَتَا حِينَ دَخَلَ عَلَيْهِمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّا نَجْدُ مِنْكَ رِيحَ مَعَافِيرَ، «فَتَرَكَ ذَلِكَ الْعَسَلَ»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہر صبح اپنی ازواج کے پاس تشریف لے جاتے اور انہیں سلام کہتے، اور ان میں سے ایک زوجہ کے پاس شہد تھا، تو جب بھی آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لے جاتے وہ اس میں سے آپ ﷺ کو پیش کرتیں، تو نبی کریم ﷺ اسی وجہ سے ان کے پاس ٹھہر جاتے، اور سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما کو یہ بات ناگوار گزری، تو جب رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے کہا: ہمیں آپ سے مغافیر (ایک بدبودار گوند) کی بو محسوس ہوتی ہے، تو آپ ﷺ نے وہ شہد چھوڑ دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20252
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 397، حدیث 950