حدیث نمبر: 20222
حَدَّثَنَا مُصْعَبٌ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، أَخْبَرَهُ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُهْرَاقُ الدِّمَاءَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَفْتَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِتَنْظُرْ عِدَّةَ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِيَ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ قَبْلَ أَنْ يَكُونَ بِهَا الَّذِي كَانَ وَقَدْرَهُنَّ مِنَ الشَّهْرِ، فَتَتْرُكُ الصَّلَاةَ لِذَلِكَ، فَإِذَا حَلَفَتْ لِذَلِكَ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کو مسلسل خون آتا تھا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس کے بارے میں نبی کریم ﷺ سے استفسار کیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”وہ ان ایام اور راتوں کی گنتی دیکھے جن میں اسے حیض آیا کرتا تھا اس سے پہلے کہ اسے یہ (استحاضہ) لاحق ہوا، اور مہینے میں ان کی مقدار کے برابر، اور اسی قدر نماز چھوڑ دے، پھر جب یہ (مدت) گزر جائے اور نماز کا وقت آ جائے تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20222
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 385، حدیث 920