حدیث نمبر: 20220
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُهْرَاقُ الدِّمَاءَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَفْتَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: «لِتَنْظُرْ عِدَّةَ اللَّيَالِيَ وَالْأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُهُنَّ وَقَدْرَهُنَّ فَلْتَتْرُكِ الصَّلَاةَ، فَإِذَا حَلَفَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتَسْتَثْفِرْ بِثَوْبٍ وَلْتُصَلِّ» .
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کو مسلسل خون آتا تھا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس کے بارے میں نبی کریم ﷺ سے استفسار کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ان راتوں اور دنوں کی گنتی دیکھے جن میں اسے حیض آیا کرتا تھا اور اتنے دن نماز چھوڑ دے، پھر جب یہ (مدت) گزر جائے تو غسل کرے، کپڑے سے لنگوٹ باندھے اور نماز پڑھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20220
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 385، حدیث 918