المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عقبة بن عبد الله الرفاعي، عن شهر بن حوشب باب: عقبہ بن عبداللہ رفاعی کی شہر بن حوشب سے روایات
حدیث نمبر: 20083
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرِّفَاعِيُّ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِفَاطِمَةَ: «ائْتِنِي بِزَوْجِكِ وَابْنَيْكِ» ، فَجَاءَتْ بِهِمْ، فَأَلْقَى عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِسَاءً، ثُمَّ قَالَ: «هَؤُلَاءِ آلُ مُحَمَّدٍ، فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا جَعَلْتَهَا عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اپنے شوہر اور اپنے دونوں بیٹوں کو میرے پاس لے آؤ۔“ وہ انہیں لے آئیں، تو رسول اللہ ﷺ نے ان پر ایک چادر ڈال دی، پھر فرمایا: ”یہ آلِ محمد ہیں، تو آلِ محمد پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرما، جیسے تو نے آلِ ابراہیم پر نازل کی تھیں، بیشک تو قابلِ تعریف اور بزرگی والا ہے۔“