حدیث نمبر: 20082
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجٌ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِفَاطِمَةَ: «ائْتِنِي بِزَوْجِكِ وَابْنَيْهِ» ، فَجَاءَتْ بِهِمْ، فَأَلْقَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ كِسَاءً فَدَكِيًّا، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: «اللهُمَّ إِنَّ هَؤُلَاءِ آلُ مُحَمَّدٍ، فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، فَإِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَرَفَعْتُ الْكِسَاءَ لِأَدْخُلَ مَعَهُمْ، فَجَبَذَهُ مِنْ يَدَيَّ، وَقَالَ: «إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ»
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اپنے شوہر اور اپنے دونوں بیٹوں کو میرے پاس لے آؤ۔“ وہ انہیں لے آئیں، تو رسول اللہ ﷺ نے ان پر فدکی چادر ڈال دی، پھر اپنا ہاتھ ان پر رکھا اور فرمایا: ”اے اللہ! یہ آلِ محمد ہیں، تو آلِ محمد پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرما، بیشک تو قابلِ تعریف اور بزرگی والا ہے۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے چادر اٹھائی تاکہ میں بھی ان کے ساتھ داخل ہو جاؤں، تو آپ ﷺ نے اسے میرے ہاتھ سے کھینچ لیا اور فرمایا: ”تم بھلائی پر ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20082
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 336، حدیث 779