المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن الربيع الأسدي، عن سماك باب: قیس بن ربیع اسدی کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 2004
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ح وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَا: ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنِي سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَكُنْتَ تُجَالِسُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَكَانَ طَوِيلَ الصَّمْتِ»
«وَكَانَ أَصْحَابُهُ يَتَنَاشِدُونَ الشِّعْرَ عِنْدَهُ وَيَذْكُرُونَ أَشْيَاءَ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، وَيَضْحَكُونَ ويَبْتَسِمُ مَعَهُمْ إِذَا ضَحَكُوا»ترجمہ
سماک بن حرب کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ”ہاں، اور آپ ﷺ زیادہ خاموش رہتے تھے۔“
”اور آپ ﷺ کے صحابہ آپ ﷺ کے پاس شعر پڑھا کرتے اور زمانہ جاہلیت کی باتیں یاد کیا کرتے، اور ہنستے تھے، تو آپ ﷺ جب وہ ہنستے تو ان کے ساتھ مسکرا دیتے تھے۔“