حدیث نمبر: 19954
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَفَّانُ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَيْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ، تَقُولُ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَنَا لَا نُذْكَرُ فِي الْقُرْآنِ كَمَا يُذْكَرُ الرِّجَالُ؟ فَلَمْ يَرُعْنِي ذَاتَ يَوْمٍ إِلَّا وَقِرَاءَةٌ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَأَنَا أُسَرِّحُ رَأْسِي، فَلَفَفْتُ شَعْرِي، ثُمَّ خَرَجْتُ إِلَى حُجْرَتِي، فَجَعَلْتُ سَمْعِي عِنْدَ الْجَرِيدِ، فَإِذَا هُوَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: " يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللهَ يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: {إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ} [سورة: الأحزاب، آية رقم: ٣٥] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ
ترجمہ

عبدالرحمن بن شیبہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو یہ فرماتے سنا: میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: ہمیں کیا ہوا کہ ہمارا ذکر قرآن میں اس طرح نہیں کیا جاتا جیسے مردوں کا کیا جاتا ہے؟ ایک دن مجھے اچانک منبر پر (آپ ﷺ کی) قراءت کی آواز نے چونکا دیا، اس وقت میں اپنے سر کے بال سنوار رہی تھی، تو میں نے اپنے بال لپیٹ لیے، پھر اپنے حجرے کی طرف نکلی اور کھجور کی چھڑیوں کے پاس کان لگا کر سننے لگی، تو آپ ﷺ منبر پر فرما رہے تھے: ”اے ایمان والو! بیشک اللہ اپنی کتاب میں فرماتا ہے: مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں“ [سورۃ الاحزاب: 35] آخر آیت تک۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19954
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 293، حدیث 650