❮
❯
حدیث نمبر: 19953
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ، ثنا أَبِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ ابْنُ مَرْجَانَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: إِنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُهَرَاقُ الدِّمَاءَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّ أُمَّ سَلَمَةَ سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِتَنْظُرْ عَدَدَ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِيَ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ قَبْلَ أَنْ يَكُونَ بِهَا الدَّمُ الَّذِي كَانَ وَقَدْرَهُنَّ مِنَ الشَّهْرِ، فَلْتَتْرُكِ الصَّلَاةَ قَدْرَ ذَلِكَ، فَإِذَا جَاوَزَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْتَسِلْ، ثُمَّ لِتَسْتَثْفِرْ بِثَوْبِهَا وَلْتُصَلِّ»
ترجمہ

سلیمان بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابن مرجانہ رحمہ اللہ نے انہیں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کا خون (مسلسل) بہتا رہتا تھا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے اس کے بارے میں پوچھا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”وہ ان دنوں اور راتوں کی تعداد دیکھے جن میں اسے یہ خون جاری ہونے سے پہلے حیض آیا کرتا تھا، اور مہینے میں ان کی مقدار (دیکھے)، تو اتنی مدت نماز چھوڑ دے، پھر جب اس سے آگے بڑھ جائے تو غسل کرے، پھر اپنے کپڑے سے لنگوٹ باندھ لے اور نماز پڑھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19953
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 293، حدیث 649