المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الأشهب جعفر بن الحارث، عن سماك باب: ابوالاشہب جعفر بن حارث کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1988
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْبُرْجُنَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: «مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَطُّ إِلَّا قَائِمًا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَكَانَ يَخْطُبُ ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ، كَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ بَيْنَهُمَا قَعْدَةٌ»ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو جمعہ کے دن کبھی کھڑے ہو کر ہی خطبہ دیتے دیکھا، آپ ﷺ خطبہ دیتے پھر بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، آپ ﷺ دو خطبے دیتے جن کے درمیان بیٹھتے تھے۔