المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
سليمان بن يسار، عن أم سلمة باب: سلیمان بن یسار کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19879
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ رَاشِدٍ، ثنا وَهْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ فَاطِمَةَ اسْتُحِيضَتْ، وَكَانَتْ تَغْتَسِلُ مِنَ الْمِرْكَنِ، فَتَخْرُجُ وَهِيَ عَالِيَةُ الصُّفْرَةِ وَالْكُدْرَةِ، فَاسْتَفْتَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «تَنْتَظِرُ أَيَّامَ حَيْضِهَا، فَتَدَعُ الصَّلَاةَ فِيهَا، وَتَغْتَسِلُ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ، وَتُصَلِّي» . قَالَ أَيُّوبُ: فَقُلْتُ لِسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ: يَأْتِيهَا زَوْجُهَا؟، قَالَ: «إِنَّمَا نَقُولُ مَا سَمِعْنَا» .ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کا مرض ہو گیا، وہ ٹب میں غسل کرتی تھیں تو زردی اور گدلاہٹ کی وجہ سے پانی اوپر تک آ جاتا، تو ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ان کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنے حیض کے ایام کا انتظار کرے، ان میں نماز چھوڑ دے، اور ان کے علاوہ باقی دنوں میں غسل کرے اور نماز پڑھے۔“ ایوب کہتے ہیں: میں نے سلیمان بن یسار سے پوچھا: کیا اس کا شوہر اس کے پاس آ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہم تو وہی بتاتے ہیں جو ہم نے سنا ہے۔“