المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد ربه، عن أبي سلمة، عن أم سلمة باب: عبدربہ کی، ابوسلمہ کے واسطے سے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19850
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا، فَخَطَبَهَا رَجُلَانِ، فَقَالُوا: لَمْ تَحِلَّ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ أَحْلَلْتِ فَتَزَوَّجِي مَنْ شِئْتِ»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ سبیعہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد بچہ جنا، تو دو آدمیوں نے اسے نکاح کا پیغام دیا، لوگوں نے کہا: ابھی وہ حلال نہیں ہوئی، تو میں نے یہ بات نبی کریم ﷺ سے ذکر کی، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم حلال ہو چکی ہو، پس جس سے چاہو نکاح کر لو۔“