المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
يحيى بن أبي كثير، عن أبي سلمة، عن أم سلمة باب: یحییٰ بن ابی کثیر کی، ابوسلمہ کے واسطے سے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19838
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: «لَمْ أَرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْعَصْرِ صَلَّاهَا قَطُّ إِلَّا مَرَّةً، وَجَاءَهُ نَاسٌ بَعْدَ الظُّهْرِ فَشَغَلُوهُ حَتَّى نَسِيَ، فَلَمْ يُصَلِّ بَعْدَ الظُّهْرِ شَيْئًا حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ، فَلَمَّا صَلَّى الْعَصْرَ دَخَلَ بَيْتِي، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو عصر کے بعد کبھی نماز پڑھتے نہیں دیکھا سوائے ایک بار کے، ایک دفعہ ظہر کے بعد کچھ لوگ آپ ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو مشغول کر دیا یہاں تک کہ آپ ﷺ بھول گئے، سو آپ ﷺ نے ظہر کے بعد کچھ نہیں پڑھا یہاں تک کہ عصر پڑھ لی، پھر جب عصر پڑھ لی تو میرے گھر تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں۔“