المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
يحيى بن أبي كثير، عن أبي سلمة، عن أم سلمة باب: یحییٰ بن ابی کثیر کی، ابوسلمہ کے واسطے سے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19837
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لِحَافِهِ فَحِضْتُ فَانْسَلَلْتُ مِنْهُ فَقَالَ: «مَالَكِ أَنُفِسْتِ؟» ، يَعْنِي الْحَيْضَةَ، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَتْ: فَشَدَدْتُ عَلَيَّ ثِيَابَ حَيْضَتِي، ثُمَّ رَجَعْتُ فَاضْطَجَعْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ ایک ہی لحاف میں تھی کہ مجھے حیض آ گیا، تو میں چپکے سے نکل گئی، آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا بات ہے، تمہیں حیض آ گیا؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ پھر میں نے حیض کے کپڑے پہن لیے، پھر واپس آ کر نبی کریم ﷺ کے ساتھ لیٹ گئی۔