المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الأحوص سلام بن سليم، عن سماك باب: ابوالاحوص سلام بن سلیم کی سماک سے روایات
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثنا سِمَاكٌ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُهْدِيَ لَهُ طَعَامٌ أَصَابَ مِنْهُ ثُمَّ بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ فَأُهْدِيَ لَهُ طَعَامٌ فِيهِ ثُومٌ، فَبَعَثَ بِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ وَلَمْ يَنَلْ مِنْهُ شَيْئًا، فَلَمَّا لَمْ يَرَ أَبُو أَيُّوبَ أَثَرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الطَّعَامِ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا تَرَكْتُهُ مِنْ أَجْلِ رِيحِهِ» ، قَالَ أَبُو أَيُّوبَ: وَأَنَا أَكْرَهُ مَا تَكْرَهُسیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کو جب کھانا تحفے میں دیا جاتا تو آپ ﷺ اس میں سے تناول فرماتے، پھر اس کا بچا ہوا حصہ ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیتے۔ ایک بار آپ ﷺ کو ایسا کھانا تحفے میں دیا گیا جس میں لہسن تھا، تو آپ ﷺ نے اسے ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا اور اس میں سے کچھ تناول نہ فرمایا۔ جب ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے کھانے میں نبی کریم ﷺ کے تناول کا نشان نہ پایا تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور اس بارے میں پوچھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اسے صرف اس کی بو کی وجہ سے چھوڑا تھا۔“ ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: تو میں بھی وہی ناپسند کرتا ہوں جو آپ ناپسند کرتے ہیں۔