المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
الزيادات في حديث حفصة رضي الله عنها باب: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں اضافے
حدیث نمبر: 19691
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجذوعي، ثنا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ سِنِينَ أَوْ سَنَةً وَنِصْفًا مَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ حَدَّثَ مَرَّةً عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِضَبٍّ فَجَعَلَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ يَأْكُلُونَهُ وَفِيهِمْ سَعْدٌ، فَنَادَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ضَبٌّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُوهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَلَكِنَّهُ لَيْسَ مِنْ طَعَامِ قَوْمِي»ترجمہ
شعبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں کئی سال یا ڈیڑھ سال تک ابن عمر رضی اللہ عنہما کی مجلس میں بیٹھا رہا، مگر میں نے انہیں نبی کریم ﷺ سے کوئی حدیث بیان کرتے نہ سنا، سوائے ایک بار کے، جب انہوں نے نبی کریم ﷺ کی ازواج میں سے ایک سے یہ روایت بیان کی: کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک سانڈا (گوہ) پیش کیا گیا، تو آپ ﷺ کے کچھ صحابہ اسے کھانے لگے، ان میں سعد رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔ نبی کریم ﷺ کی ازواج میں سے ایک نے آپ ﷺ کو پکار کر بتایا کہ یہ سانڈا ہے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “اسے کھاؤ، اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن یہ میری قوم کی خوراک نہیں ہے۔”