المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
الزيادات في حديث حفصة رضي الله عنها باب: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں اضافے
حدیث نمبر: 19667
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ، عَنْ حَفْصَةَ، قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ أَحَدٌ إِنْ شَاءَ اللهُ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا، وَالْحُدَيْبِيَةَ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ {وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا} [مريم: ٧١] ، قَالَ: " أَفَلَمْ تَسْمَعِيهِ يَقُولُ: {ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا} [مريم: ٧٢] ؟ "ترجمہ
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ جن لوگوں نے بدر اور حدیبیہ میں شرکت کی، ان میں سے کوئی بھی جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ”تم میں سے ہر ایک کو اس پر ضرور گزرنا ہوگا، یہ تیرے رب کے ذمے طے شدہ فیصلہ ہے۔“ [سورۃ مریم: 71] آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے یہ نہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”پھر ہم متقی لوگوں کو بچا لیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے۔“ [سورۃ مریم: 72]؟“