حدیث نمبر: 19586
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «وَاللهِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ عَلَى بَابِ حُجْرَتِي وَالْحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ بِالْحِرَابِ فِي الْمَسْجِدِ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتُرُنِي بِرِدَائِهِ لِأَنْظُرَ إِلَى لَعِبِهِمْ مِنْ بَيْنِ أُذُنَيْهِ وَعَاتِقِهِ، ثُمَّ يَقُومُ مِنْ أَجْلِي حَتَّى أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَنْصَرِفُ، فَاقْدُرُوا قَدْرَ الْجَارِيَةِ الْحَدِيثَةِ السِّنِّ الْحَرِيصَةِ لِلَّهْوِ»
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: اللہ کی قسم! میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے حجرے کے دروازے پر کھڑے دیکھا جبکہ حبشی مسجد میں نیزوں سے کھیل رہے تھے، اور رسول اللہ ﷺ اپنی چادر سے مجھے چھپائے ہوئے تھے تاکہ میں آپ ﷺ کے دونوں کانوں اور کندھے کے درمیان سے ان کا کھیل دیکھ سکوں۔ پھر آپ ﷺ میری خاطر کھڑے رہتے یہاں تک کہ میں ہی (سیر ہو کر) واپس چلی جاتی۔ تو کم عمر، کھیل کود کی خواہشمند لڑکی کے شوق کا اندازہ لگا لو۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19586
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 179، حدیث 282