حدیث نمبر: 19470
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " إِنَّ الرَّجُلَ الَّذِي قِيلَ لَهُ مَا قِيلَ، قَالَ: وَاللهِ مَا كَشَفْتُ مُنْذُ كُنْتُ أُنْثَى قَطُّ، وَلَقُتِلَ شَهِيدًا فِي سَبِيلِ اللهِ " وَكَانَ عُرْوَةُ لَا يُسَمِّيهِ
ترجمہ

عروہ بن زبیر، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، فرماتی ہیں: جس شخص کے بارے میں وہ بات کہی گئی تھی، اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے جب سے ہوش سنبھالا کسی عورت کو برہنہ نہیں دیکھا، اور وہ اللہ کی راہ میں شہید کر دیا گیا۔ عروہ اس کا نام نہیں لیا کرتے تھے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19470
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 129، حدیث 166