حدیث نمبر: 19428
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَنَزَلَ مَنْزِلًا، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: «تَقَدَّمُوا» ، ثُمَّ قَالَ: «تَعَالِ حَتَّى أُسَابِقَكِ» ، فَسَابَقْتُهُ فَسَبَقْتُهُ، ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ بَعْدَ ذَلِكَ فِي سَفَرٍ وَقَدْ جَمَعْتُ اللَّحْمَ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: «تَقَدَّمُوا» ، ثُمَّ قَالَ: «تَعَالِ حَتَّى أُسَابِقَكِ» ، فَسَابَقْتُهُ فَسَبَقَنِي، فَضَرَبَ بَيْنَ كَتِفَيَّ، وَقَالَ: «هَذِهِ بِتِلْكَ»
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں نکلی، آپ ﷺ نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، تو اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”آگے بڑھ جاؤ“، پھر مجھ سے فرمایا: ”آؤ، دوڑ لگائیں۔“ چنانچہ میں نے آپ ﷺ کے ساتھ دوڑ لگائی اور میں آگے نکل گئی۔ پھر اس کے بعد میں ایک اور سفر میں آپ ﷺ کے ساتھ نکلی، اس وقت میرا جسم بھاری ہو چکا تھا، تو ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، آپ ﷺ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”آگے بڑھ جاؤ“، پھر فرمایا: ”آؤ دوڑ لگائیں۔“ چنانچہ میں نے آپ ﷺ کے ساتھ دوڑ لگائی تو آپ ﷺ مجھ سے آگے نکل گئے، پھر آپ ﷺ نے میرے دونوں کندھوں کے درمیان شفقت سے ہاتھ مارا اور فرمایا: ”یہ اس کا بدلہ ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19428
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 47، حدیث 124