حدیث نمبر: 19349
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ الْمَخْزُومِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَأَيْتُكِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ، أَرَى رَجُلًا يَحْمِلُكِ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ، فَيَقُولُ: هَذِهِ زَوْجَتُكِ فَاكْشِفْهَا، فَإِذَا هِيَ أَنْتِ، فَأَقُولُ: إِنْ يَكُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللهِ يُمْضِهِ "
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں خواب میں دو مرتبہ دیکھا: ایک آدمی تمہیں ریشم کے ایک ٹکڑے میں اٹھائے ہوئے ہے اور کہتا ہے: یہ تمہاری بیوی ہیں، اسے کھولو۔ تو میں کھولتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ وہ تم ہو، تو میں کہتا ہوں: اگر یہ اللہ کی طرف سے ہے تو وہ اسے پورا کر دے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19349
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 20، حدیث 43