المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
مناقب خديجة رضي الله عنها باب: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے فضائل
حدیث نمبر: 19321
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ، وَأَحْمَدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ هَارُونَ، قَالَا: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ، وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي بِثَلَاثِ سِنِينَ، لَمَّا كُنْتُ أَسْمَعُ مِنْ ذِكْرِهِ إِيَّاهَا، وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ فَيَظَلُّ يَتَتَبَّعُ بِأَعْضَائِهَا صَدَائِقَ خَدِيجَةَ»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: مجھے رسول اللہ ﷺ کی کسی بیوی پر اتنی غیرت نہیں آئی جتنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر آتی تھی، حالانکہ وہ میرے نکاح سے تین سال پہلے وفات پا چکی تھیں، اس وجہ سے کہ میں آپ ﷺ کو ان کا ذکر کثرت سے کرتے سنتی تھی۔ اور آپ ﷺ کے رب نے آپ کو حکم دیا تھا کہ انہیں جنت میں موتی سے بنے گھر کی خوشخبری دیں۔ اور آپ ﷺ جب بکری ذبح فرماتے تو اس کے گوشت کے ٹکڑے بھیج کر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو تلاش کر کے بھجواتے۔