المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
ذكر سن فاطمة رضي الله عنها ووفاتها ومن أخبارها ومناقبها وكنيتها باب: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عمر، وفات، احوال، فضائل اور کنیت کا ذکر
حدیث نمبر: 19201
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنِ هِشَامٍ، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: «تُوُفِّيَتْ فَاطِمَةُ وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانٍ وَعِشْرِينَ، وَكَانَ مَوْلِدُهَا وَقُرَيْشُ تَبْنِي الْكَعْبَةَ وَبَنَتْ قُرَيْشٌ الْكَعْبَةَ قَبْلَ مَبْعَثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعِ سِنِينَ وَسِتَّةِ أَشْهُرٍ، وَأَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ عَشَرَ سِنِينَ بَعْدَ مَبْعَثِهِ، ثُمَّ هَاجَرَ فَأَقَامَ عَشْرًا، ثُمَّ عَاشَتْ فَاطِمَةُ بَعْدَهُ سِتَّةَ أَشْهُرٍ، وَتُوُفِّيَتْ سَنَةَ إِحْدَى عَشْرَةَ مِنَ الْهِجْرَةِ»ترجمہ
محمد بن اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات اٹھائیس سال کی عمر میں ہوئی۔ ان کی ولادت اس وقت ہوئی جب قریش خانہ کعبہ تعمیر کر رہے تھے، اور قریش نے خانہ کعبہ نبی کریم ﷺ کی بعثت سے سات سال چھ ماہ پہلے تعمیر کیا تھا۔ نبی کریم ﷺ بعثت کے بعد دس سال مکہ میں ٹھہرے، پھر ہجرت کی اور دس سال قیام کیا، پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کے بعد چھ ماہ زندہ رہیں، اور ان کی وفات ہجرت کے گیارہویں سال ہوئی۔