حدیث نمبر: 19161
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ح وحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ قَالَ: كُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ قَالَ: «وَلِّنِي» فَأُوَلِّيهِ قَفَاي فَأُتِيَ بِحَسَنٍ أَوْ حُسَيْنٍ فَبَالَ عَلَى صَدْرِهِ فَجِئْتُ أَغْسِلُهُ فَقَالَ: «يُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ وَيُرَشُّ بَوْلُ الْغُلَامِ»
ترجمہ

سیدنا ابوالسمح رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا، جب آپ ﷺ غسل کرنے کا ارادہ فرماتے تو فرماتے: ”مجھ سے منہ پھیر لو۔“ تو میں اپنی پیٹھ آپ ﷺ کی طرف کر لیتا۔ ایک بار سیدنا حسن یا حسین رضی اللہ عنہما کو لایا گیا تو انہوں نے آپ ﷺ کے سینے پر پیشاب کر دیا، میں اسے دھونے آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے اور لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند من يعرف بالكنى / حدیث: 19161
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 384، حدیث 958