المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا ثعلبة، أبو ثعلبة الأشجعي باب: جن کی کنیت ابوثعلبہ ہے — سیدنا ابوثعلبہ اشجعی رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَبْهَانَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَاتَ لِي وَلَدَانِ فِي الْإِسْلَامِ، فَقَالَ: «مَنْ مَاتَ لَهُ وَلَدَانِ فِي الْإِسْلَامِ أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمَا» فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ لَقِيَ أَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَ لَهُ: أَنْتَ الَّذِي قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْوَلَدَيْنِ قَالَ: نَعَمْ فَقَالَ: لَئِنْ يَكُونَ قَالَهُ لِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا غُلِّقَتْ عَلَيْهِ حِمْصُ وَفِلَسْطِينُسیدنا ابوثعلبہ اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اسلام کی حالت میں میرے دو بچے فوت ہو گئے ہیں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے اسلام کی حالت میں دو بچے فوت ہو جائیں، اللہ اس پر ان دونوں کے سبب اپنی رحمت کے فضل سے اسے جنت میں داخل کرے گا۔“ اس کے بعد جب ان کی ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے کہا: کیا تم وہی ہو جس سے رسول اللہ ﷺ نے دو بچوں کے بارے میں یہ فرمایا تھا؟ کہا: جی ہاں۔ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ ﷺ یہ بات مجھ سے فرماتے تو یہ مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہوتا جن پر حمص اور فلسطین (کے دروازے) بند ہیں۔